اسلام آباد (سعداللہ سعید)
فلسطین کی آزادی کیلئے فلسطینی قیادت اور عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی
فلسطینی رہنما مرحوم یاسرعرفات کی فلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، اسپیکر
یاسر عرفات نے فلسطین کی آزادی کیلئے طویل جنگ لڑی، راجہ پرویز اشرف
مرحوم یاسر عرفات کی فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،راجہ پرویز اشرف
اسرائیل نے فلسطین میں سفاکیت اور ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
گزشتہ 39 دنوں سے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اسرائیل جنگی جرائم، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہزاروں معصوم فلسطینی شہری اور بچے شہید ہو چکے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی
غزہ میں پانی، بجلی، ادویات، ایندھن اور خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے انسانی بحران جنم لے رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
ہسپتال اور اسکول بھی اسرائیلی بربریت سے محفوظ نہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی
فلسطین کی موجودہ صورتحال نہ صرف مسلم امہ بلکہ دنیا بھر کی مہذب اقوام کیلئے باعث تشویش ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی
عالمی برادری کو فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینے اور فوری جنگ بندی کےلئے کردار ادا کرنا چاہیے،
اسپیکر قومی اسمبلی
فلسطینی عوام کے ساتھ ہمارا اخوت اور اسلامی بھائی چارے کا اٹوٹ رشتہ ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان کی پارلیمان اور عوام اس مشکل وقت میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
فلسطین کو 1967 سے پہلے والی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست تسلیم کرنا اور یروشلم کو اسکا دارالحکومت قرار دینا لازمی ہے، اسپیکر
فلسطین میں امن خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی
مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی ہی اس مسئلہ کا واحد حل ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی
ظلم وستم اور جبر کے ذریعے نہ کسی قوم کو غلام بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی کسی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کیا جاسکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
فلسطینی قوم ایک بہادر اور ثابت قدم قوم ہے اور اس نے ہمیشہ ہر مشکل کا مقابلہ جرآت کے ساتھ کیا ہے، راجہ پرویز اشرف
ہم اس مشکل کی گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اللّه تعالیٰ نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد فرمائے، آمین،اسپیکر قومی اسمبلی