
بونیر(اے ار عابد سے) ڈسٹرکٹ کورٹس ڈگر کے سیشن کورٹ کے احاطے میں 302 کا ملزم عبدالر حمان فاروقی سکنہ باجکٹہ پولیس کی حراست میں مخالفین کے فائرنگ سے موقع پر جان بحق۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے قتل ہونے والے بھائی راحت علی سکنہ شلبانڈی کے قتل کا بدلہ لیا ہے۔
عدالت میں سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں نے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والا پستول قبضے میں لیا ہے۔پولیس نے نعش کو پسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ھسپتال ڈگر منتقل کیا جبکہ گرفتار ملزمان کو تھانہ ڈگر منتقل کیا ہے۔
قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت اختر علی ولد الٰہی بخش اور فضل رحمان ولد زمان خان ساکنان شلبانڈی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مقتول عبدالرحمان فاروقی عرصہ قبل راحت علی اخون زادہ ولد الٰہی بخش کو رقم کے لین دین پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ڈسٹرکٹ جیل ڈگر سے پولیس کی نگرانی میں ایڈیشنل سیشن جج دوم کے عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا تھا اور پیشی سے واپسی پر راحت علی کے بھائی اختر علی اور خالہ زاد بھائی فضل رحمان کے ھاتھوں قتل ہوا۔
احاطہ عدالت میں اندھا دھند فائرنگ سے خوف و حراس پہیل گئی اور پیشی کے لئے انے والوں نے ادھر ادھر بھاگ کر جان بچائیں۔