
نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی،مرحوم اعظم خان کے لئے خصوصی عمرہ ادا کیا اور دعا کی
نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول (ص) پر حاضری دینے کے بعد مسجد الحرام گئے اور سابق نگران وزیر اعلیٰ مرحوم اعظم خان کے لئے خصوصی عمرہ ادا کیا. رب العالمین کے حضور دعا کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم اعظم خان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی. بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم اعظم خان نہایت ہی شفیق انسان تھے جنہوں نے بطورِ نگران وزیر اعلیٰ نہایت ہی محنت اور لگن سے فرائض انجام دئے. بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ مرحوم اعظم خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. (آمین)
یاد رہے کہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل لندن کے سرکاری دورے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں چند دنوں سے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مسجد الحرام میں حضرت کاکاصاحب المعروف شیخ رحمکارصاحب کے لئے عمرہ ادا کیا.
انہوں نے کہا کہ لندن سے واپسی پر سفر کے دوران انہیں سابق نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کے انتقال کا علم ہوا تو دل نہایت رنجیدہ ہوا. انہوں نے کہا کہ یہ خبر صدمے سے کم نہ تھا.
انہوں نے کہا کہ روضۂ رسول (ص) پر حاضری کے بعد مکہ مکرمہ کا دوبارہ رخ کیا اور مرحوم اعظم خان کے ایسال ثواب کے لئے مسجد الحرام میں خصوصی عمرہ ادا کیا اور دعائیں کی.
سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم اعظم خان وہ شخصیت تھے جنہوں نے مملکت پاکستان اور خیبرپختونخوا صوبے کی نصف صدی پر محیط عرصے تک بے لوث خدمت کی، لندن کے اعلیٰ ترین ادارے سے تعلیم مکمل کر کے پاکستان واپس آکر سروس کے دوران اور بعد میں بھی وہ خدمت کی جسے خیبرپختونخوا کی عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتے. انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے قیام سے لے کر فانی دنیا سے انتقال تک وہ نہایت متحرک رہے، اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے دانش و فہم کی بنیاد پر صوبے کا انتظام بہترین طریقے سے انجام دیا، قلیل عرصے میں صوبے کے مالی و انتظامی امور میں شفافیت لے کر آئے اور میرٹ کی بالادستی قائم کی.