(سعداللہ سعید)
اسلام آباد: حکومت نے سی پیک پر چینی ماہرین، سرمایہ کاروں، شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سی پیک پرکام کرنے والے چینی ماہرین، پاکستان موجود چینی سرمایہ کاروں اور دیگر چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کومزیدسخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس ضمن میں بنائے گئے ایس اوپیز کوریوائز کر دیا ہے جس کے تحت چینی ماہرین اورسرمایہ کار لازمی طور پر اپنی آمدروفت کے دوران متعلقہ حکام اور تھانوں کو آگاہ رکھیں گے اور بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کریں گے۔
یہ فیصلے وزارت داخلہ میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میں کیاگیا جس میں چینی سفیر اورپاکستان میں موجود بڑے چینی سرمایہ کاروں نے بھی خصوصی شرکت کی۔
پاکستان چین میں تیسرے فریق کو سی پیک انتظامات میں حصہ دار نہ بنانے پر اتفاق
ذرائع کے بتایا کہ اجلاس میں وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری خوشحال خان نے بلوچستان ،کے پی کے اور پنجاب میں خاص طورپرچینی باشندوں کی سیکیورٹی مذید سخت کرنے کے لیے صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو ہدایت دیں اور چینی سفیر سے چینی باشندوں کوسکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کویقینی بنانے کی درخواست بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایہ کے گھروں، ہوٹل وغیرہ میں مقیم تمام چینی سرمایہ کار وشہری متعلقہ تھانہ میں اپنی فوری اورلازمی رجسٹریشن کرائیں گے اور اپنا رینٹل ایگریمنٹ بھی جمع کرائیں گے تاکہ انہیں فول پروف سیکیورٹی کومذید بہتر بنایاجاسکے۔