ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے آپ کی پوسٹس کو قریبی دوستوں تک محدود کرنے کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس سے قبل انسٹاگرام صارفین صرف قریبی دوستوں کے ساتھ اسٹوریز اور نوٹس شیئر کر سکتے تھے لیکن اس فیچر سے امید کی جا رہی ہے کہ پوسٹس اور ریلز کو شامل کر کے انسٹاگرام کے استعمال کے انداز میں تبدیلی آئے گی۔