
اسلام آباد: وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ پاکستان چینی اقتصادی راہداری سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکا۔
وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان چینی اقتصادی راہداری سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکا اور جس کے نتیجے میں اس کی سب سے بڑی ناکامی برآمدات میں اضافہ نہ ہونا ہے جو نہ صرف بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے ازحد ضروری ہے بلکہ غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
تقریب کا انعقاد پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا، جس کا مقصد اس پورے منصوبے کا جائزہ لینا تھا۔