دیر(بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر دیر بالا عرفان علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر شرینگل سے سیاحتی مقام کمراٹ تک روڈ کی صفائی کا معائنہ کر رہے ہیں۔
شرینگل سے تھل بازار تک روڈ کمراٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور پی کے ایچ اے کی مشینری کے ذریعے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔ جبکہ تھل بازار سے آگے کمراٹ تک روڈ پر صفائی کا کام اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر کی نگرانی میں جاری ہے۔ تھل سے آگے کمراٹ تک سڑک بہت جلد ٹریفک کیلئے بحال کی جائے گی۔