لوئیر دیر: حلال فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر درجنوں افراد کے خلاف کارروائی

Spread the love

لوئیر دیر
حلال فوڈ اتھارٹی دیرلوئر نے ناقص و غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر درجنوں افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے دو لاکھ سے زائد جرمانہ وصول کیاجبکہ کئی دکانات کو سیل کردیا اس سلسلے میں حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شاکر اللہ فوڈ سیفٹی آفیسرشہاب نے دیگر کے مختلف بازاروں میں اچانک چیکنگ کے دوران جعلی مشروبات، جعلی خشک چائے، جعلی شہد،ناقص بسکٹ اور دیگر غیر معیاری اشیا ء کی فروخت کے الزام میں درجنوں دکانداروں کے خلاف کارورائی کرتے ہوئے ملزمان سے دولاکھ ایک ہزار روپے جرمانہ وصول کیااس موقع پر حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شاکر اللہ فوڈ سیفٹی آفیسرشہاب نے تاجروں کو خبردار کیا کہ ناقص کی اشیاء کی فروخت گریز کریں اور صفائی ستھری کا خاص خیال رکھیں بصورت دیگر خلاف وزری والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button