لواری ٹنل پانچ روز بعد ٹریفک کیلئے بحال

Spread the love

لوئیر دیر لواری ٹنل روڈ کو پانچ روز بعد ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیاجسکی وجہ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تفصیلات کے مطابق دیرمیں حالیہ شدید بارش برف باری کی وجہ سے دیر سے لوار ی ٹنل اور لواری ٹنل سے چترال تک مین شاہراہ پر کئی فٹ برف باری ہوئی ہے جسکی وجہ سے لواری ٹنل شاہراہ کئی روز تک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی جبکہ روڈ کی بند ش کی وجہ سے لواری ٹنل کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ تھیں اور چترال سے آنے اور جانے والوں سمیت مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور مقامی ابادی گھروں تک محدو ہوگئی تھی جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے سرتوڑ کو ششوں کے بعد لواری ٹنل روڈ کو پانچ روزبعدہرقسم ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے اور لواری ٹنل شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے جسکی وجہ سے چترال ودیر کی شہریوں سمیت ٹرانسپوٹر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ادھر ضلعی انتظامیہ دیربالا نے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ رات کے وقت بلاضرورت سفر سے گریز کریں اور ساتھی ہی اپنے گاڑیوں کو سنو چھین ضرور لگائیں کیونکہ رات سیلا ئنڈ نگ اور برفپانی تودے گرنے کا خطرہ موجود ہے لہزا شہر اور سیاح احتیاط سے کام لے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button