سوات: پولیس کی حراست سے 2 قیدی فرار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات میں سیدوشریف اسپتال سے پولیس کی حراست سے 2 قیدی فرار ہوگئے۔دونوں قیدیوں کو علاج معالجہ کے لئے جیل سے اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے غفلت برتنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو غفلت برتنے پر معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق سوات جیل میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مقید ملزمان گلاب سکنہ گاشکوڑ خوازہ خیلہ اور رحیم دادسکںہ کالاکلے کبل کوڈسٹرکٹ جیل سوات سے علاج معالجہ کے لئے سیدوشریف اسپتال لایا گیا تھا جہاں ہیڈ کانسٹیبل فضل مولا اور کانسٹیبل حضرت رحیم کی غفلت اور لاپرواہی سے اسپتال سے بھاگ گئے۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کامطالبہ کیا ۔جس پر سیدوشریف پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button