معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرکے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 498 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 306 پوائنٹس کے اضافے سے 59 ہزار 398 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 701 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔