حلقہ بندیوں  کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کریں گے،  جمعیت علمائے اسلام سوات

Spread the love

سوات(بیوروررپوٹ)  جمعیت علمائے اسلام سوات کے رہنمااور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ثناء اللہ خان نے کہاہے

کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تحصیل چارباغ کے عوام کے امنگوں کے برعکس حلقہ بندیاں کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے جس کے خلاف ہم ہائیکورٹ میں رٹ دائر کریں گے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ثناء اللہ خان نے کہاکہ ہم نے تحصیل چارباغ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بجائے کسی ایک حلقے میں شامل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ہمارے تحفظات کو دور کئے بغیر اسے ایک بار پھر دو حصوں میں تقسیم کردیا ہےجس سے ایک با رپھر عوام میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کسی صورت تحصیل چارباغ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحصیل چارباغ کو تقسیم سے بچانے کے لئے دیگر جماعتوں نے بھی ہمارےساتھ اتفاق کیا تھا اوراب ہم دوبارہ ان ہی جماعتوں سے رابطہ کرکے دوبارہ اپنے حلقے کو بچانے کے لئے دوبارہ جدوجہد کریں گے اور عوامی فیصلے کے خلاف ہر فیصلے کی مخالفت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button