لوئیر دیر)معزوروں کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فا ونڈیشن، صدا فاونڈیشن کی جانب سے معزور افراد میں 54ویل چئیرز تقسیم کئے گئے
تیمرگرہ لوئر دیر میں 3 دسمبر کے موقع پرمعزروں کا عالمی دن منایا گیا
اس حوالے سے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں الخدمت فاونڈیشن، صدا فاونڈیشن، اور سوشل ویلفئیر کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا
جس میں الخدمت فا ونڈیشن لوئر یر اور صدا فا ونڈیشن کی جانب سے54معذروں میں ویل چئیر دئے گئے
جبکہ سپیشل افراد کے درمیان ویل چئیرز ریس کا بھی مقابلہ ہوا اور فرسٹ،سیکنڈ،تھرڈ آنے والوں کونقد انعامات دئے گئے
اس موقع پر تقریب سے الخدمت فاونڈیشن لوئر دیر کے صدر حفیظ اللہ خاکسار، صدا فاونڈیشن کے صدر خورشید عالم، اور سوشل ویلفئیرآفیسر لوئر دیر محمد زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ خصوصی افراد معاشرہ کا اہم حصہ ہے انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور انہیں معا شرہ کے مفید شہری بنانا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے حفیظ اللہ خاکسار نے کہا
کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان بھر میں معزوروں کو سو فیصد وئیل چئیر ز دینے کے لئے کوشاں ہے غریبوں، یتیموں اور بیواووں کو اپنے پاوں پر کھڑے کرنا ہوگا صدا فاونڈیشن لوئر دیر کے صدر خورشید عالم نے کہا کہ وہ معزوروں کو روزگار دلانے کے لئے کوششیں کر رہا ہے اب تک لوئر دیر میں 72معزور افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے جبکہ سو فیصد معزروں کو روزگار کی فراہمی ان کا حدف ہے اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن، صدا فاونڈیشن اورسوشل ویلفئیر کے درمیان معاہدہ کیا گیا کہ وہ مشترکہ طور پر سپیشل افراد کی بحالی اورانہیں باعزت روزگار فراہم کرنے کی مشترکہ کوششیں کی جا ئیگی۔