گورنر خیبر پختونخوا کا کوہاٹ کے مشہور بازار کنگ گیٹ کا اچانک دورہ

Spread the love

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گذشتہ روز دورہ کوہاٹ کے دوران بغیر کسی اطلاع کے کوہاٹ کے مشہور بازار کنگ گیٹ بازار کا اچانک دورہ کیا اور بازار میں پیدل گھومتے ہوئے دکانداروں، تاجروں اور عوام علاقہ کے ساتھ گھل مل گئے،گورنر بازار میں موجود لوگوں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں، گورنر کی بازار آمد نے ایک جلوس کی شکل اختیار کر لی اور وہاں موجود تاجروں و عوام نے اس طرح اچانک گورنر کو اپنے درمیان موجود پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور گورنر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ہار پہنائے اور انکے ساتھ تصاویر بنائیں،بازار کی تاجر برادری و دکانداروں نے گورنر کو روایتی ثقافتی چادر و ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا۔مقامی افراد و تاجروں کا کہنا تھا کہ صوبہ کے گورنر کو اچانک کوہاٹ بازار میں عام آدمی کیطرح دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے،گورنر کا بازار میں عام آدمی کیطرح گھل مل جانا مضبوط عوامی روابط کی عمدہ مثال ہے،اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کے مرکزی بازار کے دورہ کا مقصد تاجر برادری اور عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنیکے ساتھ دوستانہ عوامی ماحول کو پروان چڑھانا تھا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران سمیت کوہاٹ چیمبر کے صدر ارشد حیات اور چیمبر کے ارکان رشیدپراچہ،پیر کامران شاہ۔ حاجی شاہین جان۔محسن عتیق۔ عظمت بنگش ۔ شاکر خان۔ راشد بنگش۔ تاجر رہنما شیر احمد خان۔ مختلف تاجر تنظیموں کے رہنما حاجی عابد خان ۔ امیر خان. حاجی مسافر گل۔ قاری فتح محمد۔ اسرار شینواری۔ منصور پراچہ۔ سیف اللہ۔زین سردار۔ رحمت اللہ۔ عبدالمجید۔ پیر شاہنواز۔ تنویر شاہ۔ عبالحمید ۔ محمد شکیل ودیگر معززین شہر موجود تھے. گورنر نے تاجر برادری سے ہر قسم کے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا اور کہا کہ عوام کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں. بعد ازاں گورنر نے کوہاٹ چیمبر کے زیرانتظام تقریب میں بھی شرکت کی جہاں کوہاٹ چیمبر کے صدر ارشد حیات، ایگزیکٹو ممبران و چیمبر کے عہدیداروں سمیت بزنس کمیونٹی نے گورنر کا والہانہ استقبال کیا۔ تقریب میں چیمبر عہدیداروں اور بزنس س کمیونٹی نے گورنر کی تجارتی شعبہ میں گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کا منصب سنبھالنے کے بعد بھی وہ ہر وقت بزنس کمیونٹی کے درمیان نہ صرف موجود رہتے ہیں بلکہ اپنے آئینی فرائض میں صوبہ سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں بھی ہیں جس پر ہم گورنر حاجی غلام علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تقریب میں کوہاٹ چیمبر کے عہدیداروں، تاجر برادری نے صوبہ اور ملکی صنعت کی ترقی اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے متعلق اپنی تجاویز سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔تقریب سے خطاب میں گورنر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی ملکی صنعت کی ترقی سے جڑی ہے، موجودہ وقت اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ملک میں کاروباری طبقہ اور چھوٹی بڑی صنعتوں کے لیے آسانیاں و سہولیات پیدا کی جائیں، انہوں نے کہا کہ وفاق و صوبائی حکومتیں اور عسکری قیادت ملک میں سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے ساتھ ملکی صنعت کی ترقی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں اور صنعت و تجارت کی ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.
علاوہ ازیں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہاوس میں ایسوسی فار دی ری ہیبلیٹیشن آف فزیکلی ڈس ایبلڈ (اے آر پی ڈی) کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ نگران صوبائی وزیر جسٹس (ر) ارشاد قیصر، صدر اے آر پی ڈی انجم انور، جنرل سیکرٹری ظہرہ اقبال اور 50 کے قریب معذور بچے بھی تقریب میں شریک تھے. ایسوسی ایشن کے صدر نے خصوصی بچوں کیساتھ گورنر کے پیار، محبت اور شفقت کو سراہا اور کہا کہ جس طریقے سے خصوصی بچوں کو گورنر ہاوس مدعو کیا جارہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر ارشاد قیصر نے بھی گورنر کے جذبہ انسانیت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ معذور اور خصوصی بچے ہمارے خصوصی توجہ مستحق ہیں اور گورنر نے یہ عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ وہ جذبہ انسانیت و خدمت خلق پر پختہ یقین رکھتے ہیں. گورنر نے اس موقع پر کہا کہ خصوصی بچے ان کے دل کے انتہائی قریب ہیں اور ان کی خدمت عبادت ہے، اس لیے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے خصوصی بچوں کو گورنر ہاوس نہ صرف مدعو کیا بلکہ بذات خود ان کی خدمت کیلئے حاضر رہا. 2 ہزار سے زائد معذور بچوں کو گورنر ہاوس میں اپنا مہمان خاص بنایا تھا اور انکے سیر و تفریح کے ساتھ ظہرانہ کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ معذور افراد معاشرے کے صحتمند افراد کیطرح ساتھ عزت و وقار کے زندگی گزاریں،معذور افراد ہمارا حصہ ہیں اور ہماری خصوصی توجہ، محبت کے طلبگار ہیں. اس موقع پر کیک بھی کاٹاگیا.#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button