ضلع مالاکنڈ میں درجنوں خاندانوں کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)ضلع مالاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ ڈھیری گاؤں ظلم کوٹ میں پیپلز پارٹی اے این پی اور پی ٹی آئی کو بڑادھچکہ درجنوں خاندانوں نے پیلز پارٹی اے این پی اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرکے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اخیتار کرکے ضلعی صدر سجاد احمد خان انجئنر امیر مقام اور الہ ڈھنڈ ڈھیری کے صدر محمد شفیق پراچہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس سلسلے میں گاؤں ظلم کوٹ میں گل نواب خان کی رہائش گاہ میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جسمیں مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان ابراھیم بختی خان محمد ریاض جمعہ گل محمد غنی طاہر اللہ ادریس خان یاسین اسد خان فواد خان معراج نواب اور دیگر نےاپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ضلعی صدر سجاد احمد خان اور الہ ڈھنڈ ڈھیری کے صدر محمد شفیق پراچہ نے شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی شمولیت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضعلی صدر سجاد احمد خان الہ ڈھنڈ ڈھیری کے صدر محمد شفیق پراچہ اور گل نواب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے جسکی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے 8فروری کے انتخابات کے بعد ملک کا ائندہ وزیراعظم میاں نواز شریف ہی ہوگاجبکہ امیر مقام صوبہ خیبرپختونخواہ کا وزیر اعلی منتخب ہوکر ملک کو اور خصوصا خیبر پختونخواہ کو بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن کریںگاانہوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکی ہے اور اب عوام کو مذید کوئی سرسبز باغات دیکھا کر بے وقوف نہیں بنا سکتے ائندہ دور مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ انجینئرامیرمقام نے کےپی کے اور خصوصاضلع ملاکنڈ میں بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں تھانہ میں سوئی گیس بجلی گریڈاسٹیشن واپڈا سب ڈوثرن پلئی میں نادرا افس طوطہ کان میں نادرا افس اور بٹ خیلہ میں نادرا سب ڈوثرن سمیت مختلف ترقیاتی کام انجینئیر امیرمقام کی مرہون منت ہے انہوں نے مذید کہا کہ اب تک ملک میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں وہ سب میاں نواز شریف کی بدولت ہی مکمل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام میاں محمد نواز شریف اور انجینئر امیر مقام کے ہاتھ مضبو ط کریں تاکہ ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکل سکے اخر میں ضلعی صدر سجاد احمد خان اور محمد شفیق پراچہ نے شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پارٹی میں انہیں جائز مقام دیا جائیگا اور انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button