
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامت کی روشنی میں ایڈشیلس اسسٹنت کمشنر ادئینزئی جناب سید سردار باشاہ کے زیرنگرانی چکدرہ میں کشمیربھائیوں سے اظہار یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں انسانی حقوق کے نمایندوں ، سماجی کارکن ، طلبا نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہو کر بالا مشران نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کا دن ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے اسی دن 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر حملہ کیا تھا اورکشمیری بھایوں کے بنیادی حقوق کو پامال کیا تھا۔
پاکستانی حکومت اور عوام اج کشمیروں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں اور 27 اکتوبر کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہے۔
یوم سیاہ کا مقصد کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
آخر میں کشمیری عوام کے لیے غاصب ہندوستانی فوج سے نجات حاصل کرنے کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کو ہر فورم پر سپورٹ کریں گے۔