کاٹلنگ (فیضیاب خان)کاٹلنگ! سابقہ ایم پی اے ڈیڈک چیرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ضلعی رہنما ملک شوکت نے کہا ہے کہ سازشی عناصر نے عوام کو ملکی اداروں کے خلاف آکسایا، ایسے افراد معافی کے مستحق نہیں
ان کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، افواج پاکستان نے ملک بچانے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں وہ ہمارے ہیرو ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہی برمول حجرہ اسلام پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی چمک دمک کی ضرورت نہیں ہے علاقے کے عوام میچور ہیں الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر اتریں گے،
ہم نے گزشتہ دور میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ہم کسی جھوٹے وعدوں نئے نعرے پر یقین نہیں رکھتے
ہمارے بزرگوں نے حجروں کی سیاست کی ہے اور ہمارے کامیابی کی راز انکی نقش قدم پر چلنا ہے
ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام میں آینگے اور آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے اپنے علاقے کو ماڈل بنائیں گے۔