دیر پائین: عوام کی شکایت پر مہنگی مرغ فروشان کے خلاف کاروائی

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر / پرائس مجسٹریٹ تیمرگرہ ڈاکٹر نداء اقبال نے تیمرگرہ بازار کا تفصیلی وزٹ کیا ۔بدوران وزٹ تمام دکانوں جنرل سٹورز ،سبزی فروش ،فروٹ فروش کی صفائی ،نرخ نامے اشیائےخوردنوش کے کوالٹی اور کوانٹٹی چیک کی ۔ مانیٹرنگ ٹیمز کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے کئی گراں فروشوں کو موقع پر جرمانہ کیا اور ہدایات جاری کر دی کہ تمام دکانداران صفائی کا خاص خیال رکھیں صوبائی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کریں اور نرخ ناموں کو دکان کے پرنٹ پر آویزاں رکھیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ بعد میں عوام کی شکایت پر مہنگی مرغ فروشان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔ اور ہدایات جاری کر دی کہ آئندہ جس نے سرکاری نرخنامے سے مہنگا چکن فروخت کیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائ گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button