سوات(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ سے محروم مسلط کردہ وفاقی حکمرانوں نے ظلم کی انتہا کردی ہے پاکستان تحریک انصاف کو جتنا بھی دبائیں گے یہ اس سے بڑھ کر اوپر آئے گی پاکستان تحریک انصاف کی جڑیں عوام میں ہے اور کوئی بھی طاقت تحریک انصاف کے قائد عمران خان سے الگ نہیں کرسکتا۔ پاکستان کے کروڑوں لوگوں کا عمران خان کے ساتھ والہانہ محبت ہے اور رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکانباغ مینگورہ میں لوگوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے بھی آگاہ کیا جنہیں صوبائی وزیر نے انتہائی غور سے سنا اور انکے مناسب حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کو موقع پر متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے حل بھی کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے کہ ایک عوامی لیڈر عمران خان کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے، عمران خان ناکردہ جرم میں گرفتار ہے اور ان کی گرفتاری قانون اور انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔ فضل حکیم خان نے واضح کہا کہ اس طرح کی گرفتاریاں زور وزبردستی ہمارے راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، عمران خان کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہمارے ساتھ یہ عوامی منصب عمران خان کی امانت ہے اور ہم اس امانت میں کسی قسم کا خیانت نہیں کریں گے، عوامی مینڈیٹ سے محروم وفاقی حکمرانوں نے ایک عوامی لیڈر کوقید میں رکھا ہوا ہے جو عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ ہم آخری حد تک لڑیں گے اور اصولوں پرسودے بازی نہیں کریں گے، نہ کسی کے دباؤں میں آئیں گے اس ملک کی آئین اور قانون کی دائرہ میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔