سوات: صوبائی حکومت کا ہفتہ انسداد بدعنوانی منانے کا اعلان، واکس اور سیمینارز کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے رواں ہفتہ کو ”ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی” منانے کا اعلان کیا ہے۔اس ہفتے میں ضلع بھر کے تمام تحصیلوں میں سیمینارز اور آگاہی واک منعقد کئے جارہے ہیں۔اس حوالے سے ڈبلیوایس ایس سی سوات کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خاتمے اور عوام میں آگاہی اُجاگر کرنے اور عوام تک پیغام پہنچانے کیلئے واک میں ڈبلیوایس ایس سی سوات کے سٹاف نے بھر پور شرکت کی واک کے شرکاء نے بد عنوانی و رشوت ستانی کے خاتمے اور پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے نعرے بلند کئے۔آگاہی ریلی سے سوشل موبلائزر حیدر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی معاشرتی زندگی کیلئے ناسور ہے جو نہ صرف میرٹ و انصاف کو متاثر کرتا ہے بلکہ عوام کے حقوق کو بھی غصب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی بھی بدعنوانی کی سوچ کو نہ آنے دیں۔ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے ڈپٹی مینجر سالیڈ ویسٹ طاہر خان نے کہا کہ جو لوگ بدعنوانی، منفی سوچ اور رویوں میں ملوث ہو تو وہ معاشرے میں ہمیشہ ذلیل و رسواء ہو جاتا ہے ہم سب کو چاہیے کہ انسداد بد عنوانی کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث نہ ہوں جو واقعی ہماری معیشت اور قوم کو تباہ کر رہا ہو ہمیں چاہیے کہ بطور مسلمان اور اچھے شہری ہونے کے ناطے بدعنوانی سے پرہیزکریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button