صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی۔ڈی۔ایم۔ اے) کے جانب سے دیر پائین میں گزشتہ بارشوں سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو قدرتی آفات کے مد میں معاوضہ دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان، ایم۔این۔ ایز، اور ایم۔ پی۔ایز کے نمائیندوں جناب کاشف کمال اور جناب خورشید عالم کے ہمراہ باقی 119 متاثرہ خاندانوں کومعاوضے کے چیک دئیے ۔ متاثرہ افراد کے خاندانوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ جناب علی آمین خان گنڈا پور اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔