
شرینگل (تحصیل رپورٹر) دیر بالا سے بڑی تعداد میں کارکن اسلام آباد دھرنا میں شرکت کریں گے۔قوم کے امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی دیربالا کے امیر صاحبزادہ فصیح اللہ اور سیکرٹری اطلاعات محمد انور خان نے مقامی اخباری نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم مہنگائی اور بجلی کے آوور بلنگ سے تنگ اچکے ہیں۔ اور انکے نظریں جماعت اسلامی پر لگے ہیں کہ جماعت اسلامی ہی میدان میں نکل کر قوم کیلئے آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں قوم کو اکیلا نہیں چھوڑا ہے۔ اور جب بھی قوم پر کوئی مشکل آتا ہو۔ جماعت اسلامی ان کیلئے پیچھے کے صفوں میں نہیں بلکہ فرنٹ صفوں میں نظر آتی ہیں۔انہوں نے کہا۔کہ 26جولائی کو اسلام آباد دھرنا ایک تاریخی دھرنا ہوگا۔ جس سے قوم کو ریلیف ملے گا۔ باقی تمام پارٹیاں ناکام ہوچکے ہیں۔اور ان سے مزید امیدیں رکھنا عبث ہے۔ انہوں نے عوام سے 26 تاریخ کے دھرنے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔