"پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بار پھر اپنے ناقدین کو ہنسنے کا موقع دیا ہے۔ ایک مقامی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ڈائٹ پلان نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ سابق کرکٹر کا رونالڈو سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جب کہ صارفین رمیز راجہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔