میسی نے چلڈرن ہسپتال کے لیے ورلڈ کپ کی جرسی نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔

Spread the love

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پہنی گئی جرسی نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میسی نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے قطر میں 2022 فیفا ورلڈ کپ میں پہنی گئی 6 جرسیوں کی نیلامی کا اعلان کیا۔

لیونل میسی نے لکھا، ’’یہ 6 جرسیاں بشمول وہ جو میں نے ورلڈ کپ فائنل میں پہنی تھی۔‘‘ نیلامی کے لیے بولیاں 30 نومبر سے 14 دسمبر تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ میسی کی جرسیاں 10 ملین ڈالر سے زائد میں نیلام کی جائیں گی جس سے یہ کھیل کی تاریخ کی مہنگی ترین نیلامیوں میں سے ایک ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button