باجوڑ: شیخ مینو میں زمینداروں کے لیے آگاہی پروگرام، جدید زرعی طریقوں پر زور

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) ضلع باجوڑکے تحصیل خار کے علاقے شیخ مینو میں زمینداروں کو آگاہی پروگرام سے کمپنی کی جانب سے ایریا منیجرشاہ سوارخان نے کسانوں سے خطاب کیا۔انھوں نے کسانوں پر واضح کیا کہ ہم کو پرانے طورطریقوں کوچھوڑنا ہوگا۔صرف اے ڈی پی اور یوریا پر اکتفاء کرناجہالت کی مترادف ہے۔ہمارے پاس کھاد کے کئی قسمیں ہیں۔مثال کے طور پر ڈی پی۔ایس ایس پی۔پی او بی۔این پی اورڈی اے پی قابل ذکر ہیں۔انھوں نے کہاکہ تمام زمینداروں کو ضلعی زراعت دفتر سے رابطہ بہت ضروری ہے۔سب سے پہلے بہترین تخم کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔اس کے بعد کھیت کو زیادہ سے زیادہ آباد کیا جائے۔اور جدید طریقوں کو اپنا کر زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں۔اس دوران کمپنی کی جانب سے سیل منیجر خورشید احمد اور دیگر زرعی آفیسرز بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ کسانوں کو زراعت کی جدید طریقے اپنانے سے ترقی ہوگی۔پروگرام ڈاکٹر عبد الروف کے رہائشگاہ پر منعقد ہوا تھا۔زمینداروں نے کمپنی آفیسروں سمیت عبد الرحمان سدیس اورڈاکٹر عبد الروف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہم غریب کاشتکاروں سے تعاون کرتے ہیں ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button