واڑی(شیخ ابوسعید )
سوات۔سلطان خیل وپائندہ گرینڈ جرگہ مشران کا ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات۔شہید اعجاز پشتون سکنہ شور کے قتل میں ملوث ملزمان کو بروقت گرفتار کرنے پر پولیس افسران و جوانوں کو گرینڈ جرگہ کے مشران نے خراج تحسین پیش کیا۔ سلطان خیل وپائندہ گرینڈ جرگہ کے ممبران نے سابق ایم پی اے ملک بہرام خان، سابق صوبائی وزیر ملک جان زیب خان ملک حاجی شیر بہادر خان ،حاجی دلدار خان کے قیادت میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔سلطان خیل وپائندہ گرینڈ جرگہ کے مشران نے ملاکنڈ ڈویژن پولیس کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ریجن پولیس جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کر کارروائیاں کر رہی ہیں جو امن و امان کی صورتحال کی برقراری میں مثبت رُخ پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ شب ضلع سوات میں شہید اعجازپشتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو بروقت گرفتار کرنے پر آر پی او ملاکنڈ عرفان اللہ خان ، قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت، ایس پی اپر سوات شوکت علی خان سمیت ایس ایچ اُو تھانہ چپریال محمد آیاز خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آر پی او ملاکنڈ کو یقینی دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی قومی امن جرگہ ملاکنڈ کے تمام ممبران سماج دشمن عناصر و جرائم پیشہ افراد کے خلاف ملاکنڈ ریجن پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہینگی اور اس دھرتی کے امن کی برقراری میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔