کاروان سماجی تنظیم مالاکنڈ ڈویژن زیر اہتمام بونیر پریس کلب میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

Spread the love

بونیر( سلطان بونیری سے )
کاروان سماجی تنظیم مالاکنڈ ڈویژن زیر اہتمام بونیر پریس کلب میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ۔

ورکشاپ کا مقصد خواتین کی دس فیصد ووٹ کو یقینی بنانا اور صاف شفاف انتخابات کے لیے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کاروان سماجی تنظیم مالاکنڈ ڈویژن کے زیر اہتمام بونیر پریس کلب میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

ورکشاپ کاروان سماجی تنظیم کے چیئرمین سرزمین خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

جس میں الیکشن افیسر بونیر شاہد علی خان، مقامی سماجی تنظیم کے گل واحد خان ،سیاسی سماجی شخصیات ،سماجی تنظیموں کے نمائندوں صحافیوں سکول کے پرنسپلز اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

کاروان سماجی تنظیم مالاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین سرزمین خان نے کہا کہ آج کے ورکشاپ کا بنیادی مقصد عوام میں اور خصوصا خواتین میں ان کے ووٹ کے حق کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق اگر کسی حلقے میں ووٹنگ کے دوران خواتین کے ووٹ کا تناسب 10 فیصد سے کم پول ہوا ۔

تو اس حلقے میں الیکشن منسوخ ہوکر دوباہ انتخابات کرائیں جائیں گے لہٰذا ہمیں ووٹنگ کے عمل میں اپنے خواتین کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا۔ کہ الیکشن کے دن دھاندلی کی روک تھام میں کلیدی کردار پولنگ ایجنٹ کا ہوتا ہے۔

اگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے قابل لوگوں کو اپنے ایجنٹ مقرر کریں تو پھر دھاندلی کا اندیشہ نہیں رہتا۔

اس موقع پر الیکشن آفیسر شاہد علی نے شرکاء کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ صاف شفاف انتخابات کا انعقاد کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ووٹنگ کا حق استعمال کرنے کیلئے ہم تمام سہولیات مہیا کریں گے اور ان کو جداگانہ پولنگ سٹیشن فراہم کریں گے۔

تاکہ بغیر کسی خوف کے وہ اپنا بنیادی فریضہ ادا کرسکے۔

ورکشاپ کے اختتام پر بونیر پریس کلب کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان عابد نے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکو یقین دہانی کرائی کہ بونیر پریس کلب کا تعاون آپ لوگوں کے ساتھ ہمیشہ رہیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button