
برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔
ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) ٹور اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) ٹور کے زیر اہتمام برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 13 واں ایڈیشن 31 دسمبر کو آسٹریلیا کے شہر برسبین میں شروع ہوگا۔
برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس کے منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں جاری ہیں، ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔
بیلاروسی ٹینس اسٹار اور آسٹریلین اوپن 2023 کی چیمپئن آرینا سبالینکا نے اگلے سال کے پہلے گرینڈ سلیم سے قبل برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
25 سالہ آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس 2023 کے فائنل میچ میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا کو شکست دی۔ عالمی نمبر ایک ٹورینا سبالینکا نے منتظمین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں برسبین میں اپنے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل کا دفاع کرنے اور میلبورن میں اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے سے قبل وارم اپ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے پر امید ہوں۔