دورہ نیوزی لینڈ: سلیکشن کمیٹی بابر اعظم کو آرام دینے پر غور کر رہی ہے۔
قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سابق کپتان بابر اعظم کو آرام دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سابق کپتان بابر اعظم کو آرام دینا چاہتی ہے جب کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابر اعظم کو نیوزی لینڈ لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔
کمیٹی محمد رضوان کو آرام اور اعظم خان کو بھی کھیلنا چاہتی تھی تاہم قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کی تجویز پر دونوں کیپرز کو سیریز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شاداب خان کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے جب کہ اسامہ میر اور محمد نواز کے ساتھ اسپن اٹیک میں ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔