پاک ایران کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

Spread the love

اسلام آباد: پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اراکین کو پاکستان اور ایران کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ڈیووس کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام آرمی چیف اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔ ملاقات میں ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے ایران کے میزائل حملے کا سخت جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ جس کے بعد ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق آپریشن مرغبر سرمچار کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے جو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ جوابی کارروائی میں پاکستان نے کسی شہری یا ایرانی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا۔ پاکستان نے ایران کے ساتھ کئی دستاویزات بھی شیئر کی ہیں جن میں بلوچ علیحدگی پسندوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شدید اعتراضات پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سردار معصوم پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے۔ مصدقہ انٹیلی جنس کی روشنی میں آج صبح دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button