
دیر(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا ظفر احمد خان کا پولیس سٹیشن براول، پولیس سٹیشن شاہی کوٹ اور پاک افغان بارڈر کے قریب شلتلو چوکی ,چیک پوسٹ کا دورہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد خان نے پولیس سٹیشن براول، پولیس سٹیشن شاہی کوٹ اور پاک افغان بارڈر کے قریب شلتلو چوکی/چیک پوسٹ اچانک کا دورہ کیا۔
ضلعی پولیس سربراہ نے دورے کے دوران تھانہ ریکارڈ، زیر تفتیش مقدمات، حوالات، کوت، مالخانہ، رہائشی بیرکس، عمارت، چیک پوسٹوں، چوکیوں و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور متعلقہ پولیس آفسران کو ہدایات جاری کیے کہ تھانہ جات اور چوکیوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، تھانہ جات اور چوکیوں میں آنے والے سائلین کا احترام کریں، ان سے خوش اسلوبی اور نرم لہجے سے پیش آئے اور ان کا کام فی الفور حل کریں۔ ایس ایچ او تھانہ شاہی کوٹ اور محرر تھانہ شاہی کوٹ کو تھانہ میں موجود نہ ہونے اور ناقص انتظامات پر شوکاز نوٹسز کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او دیر بالا نے تھانہ شاہی کوٹ اور چوکی شلتلو میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کو درپیش مسائل بھی سنیں اور انکو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ چوکی شلتلو کیلئے مزید نفری، اسلحہ ایمونیشن، وائرلیس سیٹ اور نائٹ ویژن الات دینے کے احکامات بھی جاری کیے۔
ڈی پی او دیر بالا نے پولیس جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور طاقت ہیں۔ ان کے مسائل کے حل کیلئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے رہینگے۔ پولیس جوانوں کی ویلفیئر کے لئے کام کرنا میرے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ پولیس فورس ایک منظم فورس ہے جسمیں قواعد و ضوابط کے خلاف کوئی بھی فعل قابل قبول نہیں، سوشل میڈیا کے بارے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا سے جو ہدایات جاری کیں گئی ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنےتحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ، ہلمٹ اور نائٹ ویژن الات لازمی استعمال کریں۔ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں۔