
بونیر(اے ار عابد سے)
کلاس فور ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بونیر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھیں تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائیں۔مظاہرین سے ضلعی صدر خوشحال خان نائب صدر حجیب اللہ خان جنرل سیکرٹری عمر خان نے خطاب کیا ہیں۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بجٹ میں کلاس فور ملازمین کیلئے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں دو سو فیصد اضافے ٹائم سکیل دینے اور ہر سکول میں دو کلاس فور کی ڈیوٹی لگانے اور کلاس فور ملازمین کی غریبی اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر زور دیا ہے۔