تیمرگرہ: بہترین پرفارمینس پر ملاکنڈ بورڈ کے سیکرٹری توصفیی سرٹیفکیٹ اور خصوصی انعام کے لیے نامزد

Spread the love

تیمرگرہ بیورونیوز
رائٹ ٹو سروسز صوبہ خیبرپختونخوا نے بہترین پرفارمینس پر ملاکنڈ بورڈ کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ثانی کو توصفیی سرٹیفکیٹ اور خصوصی انعام دینے کے لیے نامزد کر دیا اس حوالے سے ار ٹی ایس کے جاری رپورٹ کے مطابق تمام صوبائی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اور مسائل کی فوری حل کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیتی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو آفیسر شکایت کنندہ کا مسئلہ حل کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے تو اس کے خلاف محکمانہ تادیبی کاروائی عمل لائی جاتی ہے رائٹ ٹو سروسز رپورٹ کے مطابق ملاکنڈ بورڈ کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ثانی کی بہترین پرفارمینس پر انھیں توصیفی سرٹیفکیٹ اور خصوصی انعام دینے کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو عنقریب ایک خصوصی تقریب میں دی جائے گی آر ٹی ایس کے جاری رپورٹ میں ملاکنڈ بورڈ کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ثانی نمایاں کارکردگی پر بیسٹ پرفارمینس لسٹ میں شامل ہونے پر ملاکنڈ ڈویژن کے سیاسی و عوامی حلقوں نے سراہا اور توقع ظاہر کی کہ موصوف اپنے صلاحیتوں کو مزید بروئے کار لائے گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button