بونیر: ڈسٹرکٹ کورٹس ڈگر میں پہلی میڈیکل ڈسپنسری قائم

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
ڈسٹرکٹ کورٹس ڈگر میں ایڈمن جج شیراز فردوس کی دلچسپی سے پہلی میڈیکل ڈسپنسری قائم کردی گئی ہے جہاں ایک میڈیکل ٹیکنیشن عدالتی اوقات کے دوران عدالتی عملہ یا پیشی انے والوں کو صحت سے متعلق درپیش مسائل میں ہنگامی بنیادوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے موجود رہیگا۔اس میڈیکل ڈسپنسری میں ضروری ادویات اور ڈرپ وافر مقدار میں موجود ہونگے۔میڈیکل ٹیکنیشن برکت علی کے مطابق اس میڈیکل ڈسپنسری میں ایمرجنسی کوریج دی جائے گی اور فوری طبی امداد سے مریض کی جان کو درپیش خطرات کم کم کرکے بڑے ہسپتال منتقل کرنے کے قابل بنایا جائے گا جبکہ معمولی نوعیت کے عام بیماریوں کے لئے ادویات دے کر انجکشن یا ڈرپ لگا کر اسانی پیدا کی جائے گی جس سے عملہ کو معمولی سر درد قے دست طبیعت خرابی کی صورت میں دور دراز بڑے ہسپتالوں میں پہنچانے اور قیمتی وقت اور وسائل کو بچایا جا سکے گا۔اس سلسلے میں عدالتی عملہ اور پیشی کیلئے انے والوں نے اس اقدام کو سراہا ہے اور اس میڈیکل ڈسپنسری میں طبی سہولیات کو مذید بہتر بنانے اسے فعال اور قائم رکھنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button