تیمرگرہ (بیورو رپورٹ) علی اکبر بادشاہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن یونٹ کے صدر جبکہ عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اپیکا کے ضلعی صدر صحت جان نے ایجوکیشن یونٹ کیلئے کابینہ کا اعلامیہ جاری کردیا اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اپیکا کے ضلعی صدر صحت جان نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مجوزہ ائین کے تحت اپنے اختیارت کا استعمال کرتے ہوئے ایجوکیشن یونٹ لوئر دیر کے لئے کابینہ کی منظوری دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق علی اکبر بادشاہ صدر جہان بخت سید سینئر نائب صدر قاضی عبد النعیم عدنان خان جنرل سیکرٹری روائیدار خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری رفیع اللہ فنانس سیکرٹری عمران نذیر میڈ یا کوارڈنیٹر جبکہ پرویز خان پریس سیکرٹری منتخب کیاگیا،اس موقع پر اپیکا کے ضلعی صدر صحت جان نے نومنتخب کابینہ سے حلف بھی لیا،اور کہاکہ انشاء اللہ نومنتخب کابینہ کلرکس برادری کی حقوق کی حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گی۔