تالاش (حبیب محمد خٹک سے) کاروبار پیغمبری پیشہ ہے اورحلال رزق کمانا عین عبادت ہے ۔ کسی بھی نوعیت کے روزگار چلانے میں شرعی اصولوں اور حفظان صحت کے قوانین کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے ۔
مفتی عرفان الدین
ان خیالات کا اظہار تالاش میں اپنے نوعیت کے منفردہ جدید سہولیات سے آراستہ العرب سٹائل فش اینڈ بروسٹ ریسٹورنٹ کے نام سے ہوٹلنگ کے کاروبار کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چئیر مین مفتی عرفان الدین اور قومی اصلاحی جرگہ تالاش دشخیل کے جنرل سیکرٹری اور انجمن تحفظ تاجران تالاش بازار کے صدر ڈاکٹر نور محمد ودیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تالاش ہر قسم کی کاروبار کیلئے انتہائی موزون علاقہ ہے۔کیونکہ تالاش روز اول سے ایک پر امن علاقہ رہا ہے ۔اور پانچ اضلاع کا گیٹ وے ہونے کے ساتھ باجوڑ کے راستے افغانستان تک تجارتی شاہراہِ بھی ہے۔
مقررین نے ملک بھر کے سرمایہ کار اور کاروباری لوگوں کو چائیے کہ وہ یہاں آکر محفوظ اور پرسکون ماحول میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں
۔تالاش کے مقامی لوگ مہمان نواز ہونے کیساتھ فراخدلانہ رویوں کی مالک ہے ۔العرب سٹائل فش اینڈ بروسٹ ریسٹورنٹ تالاش کے افتتاحی تقریب سے نوجوان کاروباری شخصیت اور ہوٹلنگ اوونر محمد اسلام ، ویلج کونسل چیئرمین نور احمد جان ،کونسلر فضل وہاب سواتی،سیاسی وسماجی شخصیت سید حسن ایڈوکیٹ،انجمن تحفظ تاجران تالاش بازار کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام محمد ودیگر نے بھی تالاش میں آئے روز مختلف نوعیت کے کاروبار کو فروغ دینا علاقے کے تعمیر وترقی کیلئے بہتر اقدام قرار دیا ۔۔