
چکدرہ ( احسان اللہ ) اسلام میں امن بھائی چارے اور اپس کی رنجشیں ختم کر نے پر زور دیا گیا ہے
ادینزائی امن اصلاحی جرگہ کی کوششوں سے خیر آباد میں فریقین سمیع اللہ اور نظام الدین اور محمد خالق کے خاندانوں کے درمیان جاری زمینی تنازعہ کا تصفیہ کر کے گیارہ سالہ عدالتی جنگ کا خاتمہ کر کے فریقین اپس میں بغل گیر ہوکر بھائیوں جیسے زندگی گزار نے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیر اباد میں صلح کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ادینزائی امن اصلاحی جر گہ کے صدر مقرب خان جنرل سیکرٹری زبیر خان ،نائب سرپرست اعلیٰ حضرت حبیب خلیفہ قاری نذیر محمد چیر مین امیر افضل خان گل ذادہ نائب صدر نواب خان عزت خان سمیع اللہ نے صلح کے بارے میں اسلام اور اقران سنت کے بارے میں روشنی ڈالتے ہو ئے کہا
کہ اللہ پاک اور قران ہ میں اپس میں رنجشین ختم کر نے اور اپس میں بھائی چارے کی فضا قائم کر نے کی تلقین کر تا ہے اس لیے ادینزائی امن اصلاحی جر گہ نے فریقین کو اس بات پر امادہ کیا کہ گیارہ سالہ عدالتی جنگ وجدل کے بجائے اپس میں بھائیوں کی طر ح بیٹھ کر تنازعات کا خاتمہ کر نے سے فریقین کے گھرانوں میں سکون ائیگا تقریب میں دونوں خاندان کے افراد نے جر گہ مشران کے سامنے بغل گیر ہوکر ہرقسم عدالتی تنازعات ختم کر نے کا اعلان کیا اور ائیندہ کے لیے بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا اعادہ کیا ۔