ڈیموکریٹک لائر فورم کو انصاف لائرز فورم میں ضم کردیا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ڈیموکریٹک لائر فورم کو انصاف لائرز فورم میں ضم کردیا۔

اب ملاکنڈ ڈویژن کے غریب عوام کو فری ریلیف فراہم کیا جائے گا سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

صدر ایڈووکیٹ احتشام حیدر، نائب صدر ایڈووکیٹ خواجہ فرقان، جنرل سیکرٹری سلیمان ایڈووکیٹ، جائنٹ سیکرٹری ایڈووکیٹ خلیل الرحمان، انفارمیشن سیکرٹری عدنان شہزادہ ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ ڈیموکریٹک لائر فورم 2018 سے چلا رہے ہیں

جہاں پر ینگ لائرز مختلف اوقات میں لوگوں کو فری ریلیف فراہم کر رہے تھے لیکن وقت کے ساتھ مالی اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا۔

جس طرح مختلف تنظیموں کو سیاسی وابستگی کی ضرورت ہوتی ہے اب ہم بھی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی کے ساتھ ہم یہاں پر اس تنظیم کا نام انصاف لائر فورم تبدیل کر رہے ہیں

جس سے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں متاثرہ افراد فری ریلیف حاصل کریں گے، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر کہا کہ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ جو پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر ہیں جن کو قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے

کیونکہ انہوں نے مختلف اوقات میں ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا اور سیاسی سکورنگ کے لیے ملک کو بدنام کیا جو انتہائی تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ اگر شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کو اگر پیشے کے اعتبار سے گرفتار کیا ہوتا تو ہم بھرپور مذمت کرتے اور ان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button