منشیات کی روک تھام اور اس کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے "نشے سے انکار،زندگی سے پیار” کے عنوان پر سیمینار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سیدو شریف کے مختلف سکولوں میں منشیات کی روک تھام اور اس کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے "نشے سے انکار،زندگی سے پیار” کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا،

جن میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی, جہاں پہنچنے پرسکول انتظامیہ اور طلباء نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا،

سیمینار میں ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن حبیب شاہ اور دیگر پولیس افیسران سمیت سکول انتطامیہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جس سے انسان کا ہنستا بستا گھر اجڑ جاتا ہے، نشہ کیوجہ سے عادی شخص اپنے خاندان کےلئے درد سر بن جاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ نشہ نہ صرف انسان کو اخلاقی طور پر کمزور بناتا ہے بلکہ سماج میں اپنی عزت کھو کر خود کو معاشرے سے الگ تھلگ کر دیتا ہے,

انہوں نے کہا کہ طلباء اور نوجوان نشے اور منشیات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،

منشیات کے استعمال کے خطرات کے بارے میں شعور و آگاہی اور اسکی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ طلباء مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری آگاہی مہم اور کریک ڈاون میں سوات پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی سرگرمی کی بروقت اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ کیا جاسکیں، ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کا شکار ہونے سے روکنا پولیس، والدین اور تعلیمی اداروں سمیت ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے،

انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آئندہ اپنے کسی رشتہ دار یا بڑے کے کہنے پر بھی انہیں نشہ آور چیزیں خرید کر نہ لائے، چونکہ نشہ حرام اس لئے ہم سب پر لازم ہے کہ ہر قسم کا ذریعہ استعمال کرکے اس کام کو روکیں اور انہیں اس لعنت سے باز آجانے کی تلقین کریں۔

تقریب کے آخر میں ڈی پی او سوات نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button