چکدرہ(احسان دانش )کاکا ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین اصغر خان (کاکا) نے کہا ہے
کہ ان کی آرگنائزیشن یتیم اور نادار بچوں کی کفالت اور تعلیم کا خرچہ اٹھانے کے لئے کوشاں ہے تاہم اس میں عوام علاقہ بالخصوص مخیر لوگوں کی مدد اور تعاون درکار ہے،
وہ گزشتہ روز گدر آدم ڈھیرئی میں یتیم اور نادار بچوں کو کپڑے ، جوتے اور ضرورت کا دیگر سامان دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،
اس موقع پر باغ کنڈی، گدر،باروڑئی سمیت دیگر علاقوں ایک سو پچاس یتیم اور نادار بچوں کو کپڑوں، جوتوں، سکول بیگز اور دیگر اشیائے ضرورت سمیت نقد رقوم پر مشتمل خصوصی پیکجز دیئے گئے،
عزیزاللہ خان، ڈاکٹر بشیر محمد اور بہادرزیب سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے یتیم بچوں کی مالی مدد کے حوالے کاکا ویلفیئر آرگنائزیشن کے کردار کی تعریف اور تنظیم کے چیئرمین اصغر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے انہوں نے کاکا ویلفیئر آرگنائزیشن کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ـ