شرینگل(تحصیل رپورٹر)شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی، شیرینگل اپر دیر میں امن کی موضوع پر دو روزہ ورکشاپ آج اختتام پذیر.
شہیدبےنظیربھٹویونیورسٹی، شیرینگل میں ‘امن کی تعلیم اور بات چیت’ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ اپنے اختتام کو پہنچا۔
یہ تقریب، انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن (IIE) اور یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (USEF) کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔
یہ ورکشاپ امریکی حکومت، انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعاون سے منعقد کیا۔
اس پراجیکٹ کا مقصد امن کے پیغام کو پھیلانا، اساتذہ کو مؤثر طریقے سے امن کی تعلیم دینے اور اس اہم پیغام کو ان کے تدریسی طریقہ کار کے ذریعے پھیلانے کے آلات سے لیس کرنا ہے۔
پرنسپل انویسٹی گیٹر، ڈاکٹر اعتبار خان، اس اقدام کے پیچھے کارفرما ہے، انہوں نے ورکشاپ کے موضوع اور مقاصد کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ وائس چانسلر، ایس بی بی یو شیرینگل ، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب ، نے ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے پرنسپل انویسٹیگٹر ڈاکٹر عتبار خان اور ان کے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب منعقد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پروگرام کے اختتامی مراحل میں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلبا میں اسناد تقسیم کیے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے امن کو فروغ دینے میں اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔اس تقریب کے لیے کوآرڈینیشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد آصف نواز تھے جو شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، ڈاکٹر آصف نواز نے ورکشاپ کے انعقاد اور سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا، اساتذہ اور ماہرین کو اکٹھا کرکے امن کی تعلیم پر بامعنی بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔