تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام يونين کونسل تورورسک میں شموليتی تقریب کا انعقاد ہوا.
جس میں جمیعت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے مضبوط سیاسی خاندانوں کے سرکردہ پارٹی کارکنوں امیر نواس خان ،سراج اور ایوب خان نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جے یو ائی سے طویل رفاقت ختم کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اور کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے ۔جو پختونوں کے حقوق کی بات کرتی ہے۔اور پختونوں کی حقوق اور خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی کے لیے پارٹی قائدین اور کارکنوں کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ائیندہ انتخابات میں اے این پی ضلع کے تین صوبائی اور ایک قومی نشست پر کامیابی حاصل کرے گی ۔
شمولیتی تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی حلقہ این اے 10 بونیر سے نامزد امیدوار حاجی روف خان ،حلقہ پی کے 25 سے نامزد امیدوار افسر خان،بشیر خان،اسد خان ایڈوکیٹ ،غلام جان،سفید خان ،مرزا گل جان اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ جے یو ائی سے تعلق رکھنے والے یو سی تورورسک کے مضبوط سیاسی خاندانوں کے اے این پی میں شمولیت سے پارٹی یو سی تورورسک میں مذید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز ضلع کے مختلف علاقوں میں اے این پی میں مضبوط اور ووٹ بنک کے حامل خاندانوں کی شمولیت اس بات کا کھلا ثبوت ہے ۔کہ عوام سمجھ گئے ہیں۔
کہ اے این پی واحد پارٹی ہے ۔جو پختونوں کی حقوق کے تحفظ کے لیے حقیقی معنوں میں جدوجہد کر رہی ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ائندہ انتخابات میں اے این پی بونیر ضلع میں کامیابی کے ساتھ پورے خیبرپختونخوا میں کلین سویپ کریگی۔