
دیر(بیورو رپورٹ ) الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام دیر میں الخدمت حمیدہ ممتاز ہسپتال چکیاتن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن , الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا خالد وقاص , ہسپتال ڈونر الخدمت حمیدہ ممتاز ھسپتال دیر بالا ڈاکٹر محمد اکمل , بنو قابل پاکستان کا سربراہ عنایت اللہ, امیرجماعت اسلامی صاحبزادہ فصیح اللہ, سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ ,سابق ایم پی اے ملک بہرام خان ,صدر الخدمت دیربالا اکرام اللہ سمیت دیگر قائدین و سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ ہسپتال کا افتتاح الخدمت کا مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن , ڈاکٹر اکمل نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں خوشی ہو رہی ہے کہ دیربالا میں بھی یہاں کے نظم اور الخدمت کے رفقاء کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا , اور اج ہم نے ہسپتال کا افتتاح کیا جس سے اب غریب لوگوں کو بہترین صحت کے سہولیات اور اعلی علاج ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کا پروپوزل مجھے سابق وزیر عنایت اللہ نے دیا تھا اور اج ھم نے الخدمت کے فلیٹ فارم سے دیر کے عوام کیلئے اپنا وعدہ پورا کردیا ۔انہوں نے الخدمت نہ صرف پاکستان میں قدرتی آفات , سیلاب ,زلزلہ کے دوران کام کررہا ہے بلکہ یہ پوری دنیا میں خدمت کررہا ہے انہوں نےکہا الخدمت فاونڈیشن غزہ جنگ میں وہاں کے مصیب زدہ مسلمان بہن,بھائیوں اور خواتین کا بھی خدمت کرکے صرف ایک ارب روپے سے زائد ادویات پہنچائے جاچکی ہے جبکہ 20 ایمبولینس گاڑیوں کی منظوری دیدی گئی جس میں چند ایمبولینس وہاں پہنچادیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ بھی جلد پہنچایا جائیگا, اس موقع پر سابق ایم پی اے و سربراہ بنو قابل عنایت اللہ, ضلع امیر صاحبزادہ فصیح اللہ ,طارق اللہ و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا اور الخدمت فاونڈیشن کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ اب دیر میں الخدمت ہسپتال میں غریب ,نادار لوگوں کے ساتھ عوام کا علاج کرایا جائیگا۔