کرم میں شیعہ سنی فسادات کے خلاف اے این پی لوئر دیر کا تیمرگرہ میں احتجاج

Spread the love

لوئیر دیر) کرم پارا چنار میں شیعہ سنی فسادات اور قتل وغارت کے خلاف اے این پی لوئر دیر نے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی کال پر تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مرکزی او رصوبائی حکومتوں پر تنقید ایک سازش کے تحت پختون خوا کو قتل گاہ میں تبدیل کیا گیا خیبر پختون خوا میں اگ وخون کا کھیل جا رہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ امین گنڈاپورلشکر لیکر اسلام آباد پر چھڑائی کر رہا ہے صوبائی حکومت نے پختونوں کو بے یار مدد گار چھوڑ دیا وزیر اعلیٰ مستعفی ہو جائے ان خیالات کا اظہار اے این پی لوئر دیر کے صدر حاجی بہاد رخان، سینئر نائب صدر ملک سجاد یوسف زئی، ملک آفتاب، میاں حضرت حسین، مبارک شاہ خلجی، فیصل ایڈوکیٹ، ودیگر نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کرم کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سنی شیعہ فسادات کی مذمت کی اورکہا کہ ایک سا زش کے تحت پختونوں کا خون بہا یا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ ڈالرز کے لئے بے گناہ پختونوں کا خون بہانا بند کیا جائے انھوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں قتل وغارت اور بد امنی کی زمہ دار بریسٹرسیف اور فیض حمید ٹہرایاجنہوں نے خیبر پختون خوا پر ڈالرز کے لئے پرائی جنگ مسلط کی انھوں نے کہا کہ پختون خوا ٹارگٹ کیلنگ اور دھماکے کئے جا رہے ہیں اور پختونوں کا خون سفید ہوچکا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ کرم میں جنگ بندی کرکے فسادات کو بند کیا جائے اور اس کا پرآمن حل نکالا جائے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button