دیر پائین: ترقیاتی منصوبوں پر ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس

Spread the love

وزیراعلی خبیر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے میٹنگ۔
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارت دیر پائین میں سالانہ ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے میٹنگ
۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب گوہر علی، ایگزیکٹیو انجنئیر ہائی ویز، ایگزیکٹیو انجنئیر بلڈنگ ، ایگزیکٹیو انجنئیر پبللک ہیلتھ ، ایگزیکٹیو انجنئیرایرگیشن اور پلاننگ آفیسر جناب نوید احمد نے ترقیاتی پروجیکٹس پرتفصیلی بریفینگ دی۔
۔ ایگزیکٹیو انجنئیرایرگیشن نے مختلف پروجیکٹس کے فیزیکل ، فنانشل پروگرس، تخمینہ لاگت اور بقیاجات کے حوالے سے برییفنگ دی۔
۔ ایگزیکٹیو انجنئیر ہائین ویز نےکمبڑ بائی پاس، تالاش بائی پاس، مختلف پل، میندا تا براول ٹنل ، لنکس روڈ، ملاکنڈ ایریا ڈویلیپمینٹ پروگرام اور مختلف بیوٹیفیکشن پروجیکٹس کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی۔
۔ ایگزیکٹیو انجنئیرپبلک ہیلتھ ، ایگزیکٹیو انجنئیر بلڈنگ نے مختلف پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ کانڑو شمشی خان پل پر تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کریں۔
۔ کنڈرو تیمرگرہ پل پر تعمیراتی کام جلد شروع کریں تاکہ تیمرگرہ میں ٹریفک کے مسئلہ کو حل کیا جائے۔
۔ تمام بائی پاس پر غیر قانونی تعمیراتی کام کے خلاف کاروائی کریں۔
۔ فنڈز کے مطابق ترقیاتی پروجیکٹس میں کام نہ کرنے والے کنٹریکٹزز کے خلاف کاروائی کریں۔
۔ بلامبٹ ایرگیشن چینل پر تعمیراتی کام تیز کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پرپروگرس رپورٹ شئیر کیا جائے۔
۔ ٹیوب ویلز کے سولرایزیشن جلد از جلد مکمل کریں۔ سولر پینل کے پروٹیکیشن کے لئے بھی اقدامات کی جائے۔
۔ جاری تمام ترقیاتی پروجیکٹس کو پی۔ سی ون کے مطابق مکمل کیا جائے۔ تمام ترقیاتی پروجیکٹس کی نگرانی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button