شرینگل (تحصیل رپورٹر)کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے وادی بروغل اپر چترال میں فوڈ پیکج تقسیم کیے
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے پاکستان کے بالائی چترال کی دور افتادہ وادی بروغل میں مقیم خاندانوں کی اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ھوئے 350 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا جوکہ کنگ سلمان ریلیف فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2023-2024 کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ وادی بروغل کو سخت سردیوں کے موسموں میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے شدید برف باری اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے وادی بروغل دوسرے خطوں کے لیے ناقابل رسائی ہو جاتی ہے۔
اس فوڈ پیكج میں تمام ضروری اشیائے خرد ونوش شامل ہیں۔ ایك فوڈ پیك 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل اور 5كلو گرام چینی شامل ہیں۔ ان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل سیکریٹری محکمہ ریلیف بحالی اور آبادکاری خیبر پختونخواہ کی خصوصی درخواست، اور NDMA، PDMA، UNOCHA KP، FAO اور اہثار فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ فوڈ پیکجز کا مقصد سردیوں کے شدید حالات سے پیدا ہونے والی مشکلات کے درمیان کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے ضروری غذا فراہم کرنا ہے جس سے وادی بروغل کے 2450 افراد مستفید ہوئے