سوات(بیورورپورٹ)سوات کی وادی کالام میں شہتیرٹوٹنے سے مکان کی چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں 2کمسن بھائی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ باپ شدیدزخمی ہوگیا ہے ۔ ایس ایچ اوتھانہ کالام علی بادشاہ کے مطابق گزشتہ رات کس کالام میں شیر محمد ولد پیر محمد کے مکان کے ایک کمرے کا شہتیر ٹوٹنے سے چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود اس کے دو بچے پانچ سالہ علی حیدر اورسات سالہ نقیب اللہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگےئے جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگیاہے ۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کے ہمراہ امداد کارروائی کرتے ہوئے لاشیں اورزخمی کو نکال کر کالام اسپتال منتقل کردیا ہے ۔