گجوخان روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،

Spread the love

کاٹلنگ(فیضیاب خان)کاٹلنگ! گجوخان روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانداران سراپا احتجاج بن گئے دوکانداروں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کاٹلنگ مردان روڈ کو عام ٹریفک کے لئے بند کردی، جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی اور شہری ٹریفک میں پھنسے رہے۔ دکانداروں نے ٹی ایم اے کاٹلنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سڑک کھلوانے کیلئے پولیس تھانہ کاٹلنگ ایس ایچ او مدثر خان، تنظیم تاجران صدر سراج الاسلام اور ٹرانسپورٹ صدر زوار حسین نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے، کامیاب مذکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button