جنگ روکنے ہر ممکن کوشش کریں گے

از:قلم نورین خان پشاور

Spread the love

 

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حماس کسی بھی ایسے فلسطینی قومی ریفرنس کی تشکیل کے لیے کسی بھی کوشش میں حصہ لے گی جو ہمارے لوگوں کے حقوق بحال کرے۔ اسامہ حمدان نے ایک پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہیں۔حماس غزہ میں فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کے لیے اہم رابطے کر رہی ہے۔ اسامہ حمدان نے حماس کے اس دعوے کو دہرایا
کہ وہ غزہ پر جنگ کے خاتمے تک کسی بھی قیدی کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا
اسرائیل اس اختیار سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے جس کے ساتھ اس نے اوسلو معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ایسے سکولوں کو تباہ کیا ہے جو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں تھیں ۔ غزہ پر جنگ کے 69 ویں دن فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت میں 18787 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 50897 افراد زخمی ہیں۔ فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (Palte) نے جمعرات کو غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی
فلسطة
حملے کی وجہ سے مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔ فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ غزہ میں آپریشن روم اور وہاں کام کرنے والے اس کے تمام عملے سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے۔ فلسطینیوں کے خون کا سودا قبول نہیں، غزہ کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت [ حماس] کے سر براہ اسامہ حمدان
نے بیروت میں روزانہ کی پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کو سٹریٹجک نقصان پہنچا ہے اور طوفان الاقصیٰ کے تمام محوروں، میدانوں ، جنگ میں اور سیاسی ، سفارتی طور پر شکست کھا گئی ہے۔ فلسطینیوں کی ثابت قدمی اور ان کی
سرزمین پر ثابت قدمی ، مزاحمت اور اس کے انصاف کی طاقت اور بہادری کے سامنے، فوج، میڈیا، سیاست اور سفارت کاری ہر جگہ دشمن کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ حمدان نے کہا کہ نیتن یاہو کے جھوٹ بے نقاب ہو گئے اور ان کے دعوے، جنہیں بائیڈن اور بلنکن نے جارحیت کے دنوں میں دہرایا تھا کو مستر د کر دیا گیا۔ نتن یاہو اور ان کے جنگی سر براہوں کے پاس سوائے شکست کے کچھ نہیں بیچا ہے۔
جبکہ دوسری طرف اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے اور اس سے قبل غزہ پٹی کو مکمل تباہ کرنے کے لئے ایٹم بمب گرانے کے مطالبے کے چند دن بعد اسرائیلی ثقافتی ورثے کے وزیر امیچائی یاہو نے اب کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مکمل قبضہ کرنا چائیے۔اور غزہ کی پٹی کو صفحہ ہستی سے مٹانا چائیے۔اس سے قبل بھی اسی وزیر نے عرب اور بین الاقوامی غصے کو یہ کہہ کر بھڑکا دیا تھا کہ غزہ پر جوہری بمب پھینک دینا واحد حل ہے۔اور مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں ہونا چاہیے۔اور اسرائیل کو دوبارہ وہاں بستیاں قائم کرنی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button