
یمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سوئی گیس کے بھاری بھر کم بلوں کے خلاف ضلع دیر پائین کے صارفین نے احتجاجا گیس کنکنشز کاٹنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ صارفین نے بھاری گیس بلز کے بعد پرانے لکڑیوں کا دورباہ استعمال کرنے شروع کردئے اس حوالے سے رواں مہینے میں ضلع کے سوئی گیس صارفین کو بھاری بلوں نے چکرادیا ہے معلوم ہوا ہے کہ ہرگھرانے کا سوئی گیس بل 40اور 50ہزار روپے سے کم نہیں ہے جس کی وجہ سے صارفین سخت پریشانی اور زہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ گھریلو استعمال بھی نہ ہونے کے باوجود بھاری بل کی ادائیگی ان کی بس سے باہر ہے صارفین نے بتایا کہ سوئی گیس بھاری بھرکم بلوں کے خلاف نہ صرف احتجاج کریں گے بلکہ انھوں نے احتجاجا سوئی گیس کنکشن کاٹنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے،ادھر گیس بھاری بلوں کے بعد صارفین نے گھروں میں ایل پی جی اور پرانے لکڑیوں کا دورباہ استعمال شروع کر دیا ہے صارفین کا موقف ہے کہ گیس بھاری بلز کی ادائیگی برادشت نہیں کرسکتے مجبورا لکڑیوں کا استعمال شروع کردیا ہے صارفین کا اعلان کیا کہ گیس بھاری بھرکم بلوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج بھی کریں گے۔